کراچی ٹیسٹ کے لیے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئی

کراچی ٹیسٹ
کراچی ٹیسٹ کے لیے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ اب سے کچھ دیر بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز ہیں۔ قومی ٹیم میں فہیم اشرف اور حسن علی کی شمولیت متوقع ہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سوئپسن ڈیبیو کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet