امام الحق نے بابر اعظم سے تھپڑ مارنے کا بدلہ لے لیا

کرکٹ میچ
قومی ٹیم کے بیٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ وہ کپتان بابر اعظم کے تھپڑ کے حساب برابر کرچکے ہیں۔ جس پر امام الحق نے عروج ممتاز کا ٹوئٹ ری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بابر کے دوستانہ تھپڑوں کا بدلہ لے چکے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بابر اعظم نے امام الحق کو ازراہ مذاق اسٹیڈیم میں تھپڑ دے مارا تھا۔

ہوا کچھ یوں کہ دوران میچ مارنوس لبوشین کی گیند فیلڈنگ پر موجود امام الحق کے کندھے پر لگ گئی تھی جس کے بعد اُن کا چیک اپ کروانے کیلئے فزیو کو بُلایا گیا، لیکن وہ بالکل ٹھیک تھے ، تاہم بعد ازاں ایک دلچسپ لمحے نے کمنٹیٹرز سمیت شائقین کرکٹ کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

بابر اعظم نے دوران میچ امام الحق کو دوستانہ تھپڑ ماردیا تھا جس کی ویڈیو بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی تھی اس خوشگوار لمحے سے کمنٹیٹرز بھی محظوظ ہوئے جبکہ فواد عالم نے بھی ہنستے ہوئے کپتان کو روکنے کی کوشش کی۔

کھیل کے اختتام پر کمنٹیٹر عروج ممتاز نے دلچسپ لمحے پر بات کی اور امام الحق کو مینشن کرتے ہوئےٹوئٹ کی امید ہے کہ امام نے بعد میں بابر سے اپنا بدلہ لے لیا ہوگا۔

جس پر امام الحق نے عروج ممتاز کا ٹوئٹ ری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بابر کے دوستانہ تھپڑوں کا بدلہ لے چکے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet