پنڈی ٹیسٹ نتیجہ خیز نہ ہونے پر فینز کے غصے اور ناراضی کا احساس ہے: رمیز راجا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ جسے گھما کر اپنی مرضی کی وکٹ تیار کرلیں۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ پنڈی ٹیسٹ نتیجہ خیز نہ ہونے پر فینز کے غصے اور ناراضی کا احساس ہے تاہم ایک اچھی پچ بنانے کے لیے پانچ سے چھ ماہ لگتے ہیں۔ سیریز ابھی شروع ہوئی ہے، دو ٹیسٹ میچز باقی ہیں حوصلہ رکھیِں اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

رمیز راجا نے کہا کہ اپنے کمبینیشن کو سامنے رکھ کر پلاننگ کے ساتھ ایشز جیتنے والی دنیا کی بہترین ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں، پہلے ٹیسٹ میں حسن علی اور دوسرے اہم فاسٹ بولرز دستیاب نہیں تھے۔یاسر شاہ جیسا ورلڈ کلاس لیگ اسپنرز بھی اس وقت پوری طرح تیار نہیں۔

چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب بولنگ اور بیٹنگ کی اوپننگ پوزیشن ڈسٹرب ہو تو ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا پڑتا ہے۔ ایسےحالات میں تجربات نہیں کیے جاسکتے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایک ایسی وکٹ بنیں جس پر ریورس سوئنگ اور بال تھوڑا لو بھی رہے۔

رمیز راجا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ جب چارج سنبھالا تو سیزن کا آغاز تھا جس طرح کی پچز بنانا چاہتے ہیں، اس کا وقت نہیں مل پایا۔ آسٹریلیا سے مٹی منگوانے کے ساتھ یہاں کی مٹی کے استعمال سے مستقبل میں اچھی پچز بنائیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet