ٹیسٹ میچ، آسٹریلوی ٹیم 459 رنز پر آل آؤٹ

 پنڈی اسٹیڈیم
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پنڈی اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کا پانچوں روزجاری، راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف 459 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

عثمان خواجہ97 اور مارنس لبوشین90 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسٹیو اسمتھ نے 78 اور ڈیوڈ وارنر نے 68 رنز بنائے۔ لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی 6 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔

شاہین آفریدی نے 2، نسیم شاہ اور ساجد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے4 وکٹوں پر 476 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کی تھی۔ پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف 17 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پہلی اننگز میں پاکستان نے 4 وکٹوںپر 476 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ پہلا ٹیسٹ میچ مسلسل بارش کی وجہ سے پچ اور گراونڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع کیا گیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet