قومی ہاکی پلیئرز دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم، قومی کھلاڑیوں نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کردی۔
قومی کھلاڑی عماد بٹ، اظفر یعقوب، عاطف مشتاق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وزیراعظم سے اپیل کی ہے، ڈیپارٹمنٹ سپورٹس ختم ہونے کے بعد سے کھلاڑیوں کو ادائیگیاں نہیں ہوسکیں۔
قومی ہاکی پلیئرز کو فیڈریشن کی جانب سے ملنے والا ماہانہ کنٹریکٹ بھی تین ماہ سے نہیں مل سکا۔