راولپنڈی ٹیسٹ، چوتھے روز کھیل شروع ہونے سے تاخیر

پاکستان اور آسٹریلیا
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل شروع ہونے میں تاخیر ہے۔ کھیل شروع ہونے کا وقت 10 بجے ہے تاہم آج 10 بجے دونوں ٹیمیں ہوٹل سے اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہوں گے۔

گزشتہ شام سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا، آؤٹ فیلڈ خراب ہونے کے باعث میچ میں تاخیر ہو گی۔ کھیل شروع ہونے کا وقت 10 بجے ہے تاہم آج 10 بجے دونوں ٹیمیں ہوٹل سے اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہوں گے۔

میچ کا چوتھا اور 5واں دن بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

کھیل کے تیسرے روز بھی بارش اور خراب روشنی کے باعث کھیل جلدی ختم کیا گیا، آسٹریلیا نے دو وکٹوں پر 271 رنز بنا رکھے ہیں۔اس سے قبل پاکستان نے 4 وکٹوںپر 476 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet