دنیا کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن 52 سال کی عمر میں چل بسے۔ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شین وارن کی موت تھائی لینڈ کے علاقے کو ساموی میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
یہ آسٹریلوی کرکٹ کیلئے 24 گھنٹوں کے اندر دوسری بری خبر ہے، آج صبح ہی راڈ مارش بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔
شین وارن کا شاندار بین الاقوامی کیریئر 15 سالوں پر محیط تھا جس میں انہوں نے 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی آسٹریلوی کرکٹر کی اب تک کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔
وہ سری لنکا کے مرلی دھرن کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔
اس کے علاوہ آسٹریلوی لیجنڈ نے 194 ایک روزہ میچز میں 293 اور 73 ٹی ٹوئنٹی میں 70 وکٹیں حاصل کی تھیں۔