آسٹریلیا کی ٹیم کوآسان نہیں لے سکتے، نہیں ٹف ٹائم دیں گے، کپتان بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔ میں بہت پراعتماد ہوں اور کھلاڑی بھرپور فائٹ کر کے نتائج دیں گے۔ شاہین آفریدی اس وقت اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کوآسان نہیں لے سکتے ان کی ٹیم اچھی ہے لیکن ہم نے بھی پلاننگ کی ہے کہ انہیں ٹف ٹائم دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جبکہ نسیم شاہ، اظہرعلی اور فواد بھی بھرپور فارم میں ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ایک فارمیٹ سے دوسرے میں جانا مشکل نہیں ہوتا ہے تاہم آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے پر توجہ ہے کیونکہ ہم نے پی ایس ایل کے دوران بھی ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری جاری رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کپتان کا کام پرفارمنس ہے اور ٹیم کا فیصلہ پچ دیکھ کر ہی کریں گے۔ لمبے عرصے کی کپتانی کا نہیں سوچا اچھا پرفارم کرنا ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیاری مکمل ہے ہوم کنڈیشن کو بھی استعمال کریں گے۔ بنگلہ دیش والے مومنٹم کو لے کر چلیں گے۔ پیس ضروری ہے لیکن اسپنرز کا کردار بھی اہم ہوتا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet