انگلینڈ ویمن ٹیم کی کپتان بھی محمد رضوان کی فین ہو گئیں

محمد رضوان
پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بہت کم عرصے میں اپنے شاندار کھیل اور اچھے کردار سے دنیا بھر میں اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے آفیشل آکاونٹ میں کپتان ہیتھر نائٹ نے شائقین سے سوال و جواب کا ایک سیشن کیا۔

اور اب دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی کوئی کمی نہیں، جن میں بڑے بڑے نام بھی شامل ہیں، جن میں ایک نام انگلینڈ وی Heather Knight من کرکٹ ٹیم کی کپتان کا بھی شامل ہو گیا ہے۔ جس کا اظہار انہوں نے خود انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے آفیشل آکاونٹ میں کپتان ہیتھر نائٹ نے شائقین سے سوال و جواب کا ایک سیشن کیا۔

جس میں ان سے کئی سوالات پوچھے گئے، وہیں ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ وہ پی ایس ایل میں کس ٹیم کو سپورٹ کر رہی تھیں؟ جس پر انہوں نے ملتان سلطان کا نام لیا، یہی نہیں انہوں نے اس پسندیدگی کی وجہ بھی بتا دی۔

انہوں نے لکھا کہ وہ محمد رضوان کی بہت بڑی فین ہیں، اور یاد رہے پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان ہی کر رہے تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet