اظہر علی گیند لگنے سے زخمی، آستڑیلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

  اظہر علی
آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کےلئے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں،،راولپنڈ ی اسٹیڈیم میں قومی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا،،اس دوران بلے باز اظہر علی گیند لگنے سے معمولی زخمی ہوگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے دوسرے روز بھی پریکٹس کی جبکہ پی ایس ایل میں مصروف ٹیسٹ کرکٹرز نے بھی قومی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

قومی کھلاڑیوں نے مسلسل دوسرے روز بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں،ادھر آسٹریلوی ٹیم نے بھی راولپنڈی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔

آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم چار سے آٹھ مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet