پی سی بی نے این سی او سی کے فیصلے سے پہلے 50 فیصد تماشائیوں کے لیے ٹکٹیں فروخت کے لیے رکھی تھیں، این سی او سی کے فیصلے کے بعد پی سی بی نے بقایا 50 فیصد تماشائیوں کے لیے ٹکٹ کی بکنگ کھول دی ہے۔
این سی او سی کے مطابق 12 سے زائد عمر کے تمام لوگوں کو مکمل ویکسینیشن کے ساتھ میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ 12 سال سے کم عمر لوگ ویکسینیشن کے بغیر اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔
آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گی اور 5 مارچ کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔