پاکستان میں کھیلنے کی ہمیشہ سے خواہش تھی، عثمان خواجہ

عثمان خواجہ
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ ان کی پاکستان میں کھیلنے کی ہمیشہ سے خواہش تھی، پاکستان میں پیدائش اور اب یہاں تاریخی ٹیسٹ کھیلنا ایک اہم لمحہ ہے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ راولپنڈی ان کا ہوم گراونڈ ہے، راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھڑے بچپن کی کئی تصاویر اور یادیں ہیں، لیکن اب فرق یہ ہے کہ میں اہنے ہوم گراونڈ میں آسٹریلیا کے لیے کھیلوں گا، لیکن پاکستانی کرکٹ فینز ہمیشہ اچھی کرکٹ کی تعریف کرتے ہیں۔

آن لائن پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ابو ظبی اور پاکستان کی پچز ایک دوسرے سے مختلف ہیں، آسٹریلیا نے کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا اس لیے نیا تجربہ ہوگا، راولپنڈی کی پچز فاسٹ بولرز کیلئے سازگار ہوتی ہیں لیکن اس بارمختلف پچ کی امید ہے، پاکستان فاسٹ بولرز کے لیے سازگار پچز بناتا ہے۔

آسڑیلوی کھلاڑی نے کہا کہ تینوں ٹیسٹ میچوں میں پرفارمنس دینے کی امید رکھتا ہوں۔ انہوں نے کراوڈ کے اسٹیڈیم میں آنے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ انہیں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

عثمان خواجہ نے امید ظاہر کی کہ وہ راولپنڈی ٹیسٹ میں اوپننگ کریں گے، اور انہیں یقین ہے کہ دورہ پاکستان یادگار ہوگا، کیونکہ دونوں ٹیمیں بہترین کرکٹ کھیلتی ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet