پاکستان کرکٹ بورڈ کا نوجوان کرکٹرز کے لیے کنٹریکٹ‌ کا اعلان

پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے 100روشن ستاروں کوایک سال کاکنٹریکٹ دیدیا تمام کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے ماہواروظیفہ بھی دیا جائےگا۔

پی سی بی کے چیئرمین پی ایس ایل سیون کی اختتامی تقریب میں‌ نے پاکستان کے 100روشن ستاروں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا۔

جونیئر ڈیولپمنٹ پروگرام بورڈ کے تحت 13سے19سال کےکھلاڑیوں کوکنٹریکٹ دیا ہے, 45 کھلاڑیوں کا تعلق انڈر 19 اور 25 کھلاڑیوں کا تعلق انڈر 13 اور انڈر16 سے ہے۔

تمام کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے ماہوار وظیفہ بھی دیا جائےگا۔

 

پی سی بی نے کنٹریکٹ شدہ تمام کھلاڑیوں کوایچ بی ایل پی ایس ایل7کافائنل کیلئےلاہوربھی مدعوکیاہے۔

پی سی بی کے مطابق یہ 100روشن ستارےمستقبل میں دنیاکےافق پرچمکنےکی صلاحیت رکھتےہیں اور انہیں صلاحیتیں نکھارنےکےعلاوہ تعلیمی اسکالرشپ بھی دیاجائیگا۔

پی سی بی کے مطابق ان کھلاڑیوں کواسپیشل ٹیلنٹ کی بنیادپرکنٹریٹ دیئےگئےہیں، بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ اور پذیرائی کے لیے بھی پانچ خصوصی کنٹریکٹ دیے گئے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet