پی ایس ایل 7 کے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فواد احمد کی جگہ سمت پٹیل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ سہیل اختر کی جگہ عبداللہ شفیق کی واپسی ہوئی ہے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے ٹم ڈیوڈ کی جگہ جانسن چارلز کو حتمی اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔