سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر میچز چلتے ہیں، جسے دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے اور فیلڈ میں جو کچھ ہوتا ہے ریکارڈ پر آجاتا ہے، آفریدی نے کہا کہ جب کچھ چیزیں ہوجاتی ہیں تو ان سے سبق سیکھنا چاہیے، اور اپنے مستقبل کا سوچیں اور طریقے سے چلیں۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ یہ مینجمنٹ کا کام ہے کہ لڑکوں کی تربیت کرے، اکیڈمیز میں کھلاڑیوں کو سکھانا چاہیے، یہ تمام انٹرنیشنل پلئیرز ہیں۔ حارث رووف کو بہت احتیاط سے چلنا ہوگا، اگلی بار کوئی برداشت نہیں کرے گا۔
سابق کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کو حارث کو ڈیفنڈ کرنے یا غلط بیانی کرنے کی بجائے اسے سبق دینا چاہیے تھا تاکہ آئندہ یہ سب نہ ہو۔
یاد رہے پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران حضرت اللہ زازئی کا کیچ چھوڑنے پر لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیا تھا۔