شاہین کی شاندار بیٹنگ، شاہد آفریدی بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

 شاہین کی شاندار بیٹنگ
لاہور قلندرز کے کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ 7 کے 30 ویں میچ میں شاندار اننگز کھیلی جس نے شاہد آفریدی کی یادیں تازہ کردیں۔

گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، جہاں لاہور کی ٹیم 159 رنز کے تعاقب میں مشکلات کا شکار نظر آئی وہیں شاہین آفریدی نے اپنی جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کا اسکور 158 کرکے برابر کردیا۔

شاہین آفریدی نے 20 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیے جس میں چار چھکے اور دو چوکے شامل ہیں۔ پشاور زلمی نےلاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلےکے بعد سپر اوور میں شکست دیدی۔

شاہین نے آخری اوور میں ایک چوکا اور 3 چھکے لگاکر مقابلہ ٹائی کیا جس سے میچ سپر اوور میں جا پہنچا، کرکٹر کے اس دلیر انداز نے جہاں شائقین کرکٹ کو متاثر کیا وہیں اپنے ہونے والے سسر اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سے بھی داد سمیٹی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet