ملتان سلطانز کا ایک اورکارنامہ

ملتان سلطانز
پی ایس ایل سیزن 7 میں سب سے زیادہ فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی ملتان سلطانز لیگ کے تمام سیزن میں 9 گروپ میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
ملتان نے اسلام آباد کو باآسانی شکست دے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس تھا جس نے گزشتہ سیزن میں 8 لیگ میچز جیت کر سرفہرست رہنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
 

ایونٹ میں آج آخری لیگ میچ کھیلا جائےگا، جہاں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی ٹاپ ٹو میں فنش کرنے کی جنگ لڑیں گی، میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

فائنل فور کے لیے ملتان سلطانز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہیں، ملتان سلطانز پہلے، لاہور قلندرز دوسرے، پشاور زلمی تیسرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

لاہور قلندرز 9 میچز میں 12 پوائنٹس ہیں آج پشاور زلمی کے خلاف فتح کی صورت میں وہ 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آجائیں گے جبکہ پشاور زلمی کے 10 پوائنٹس ہیں آج کی فتح کی صورت پر اس کے 12 پوائنٹس ہوجائیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل تیسرےسال فائنل فور میں جگہ نہ بناسکی، جبکہ کراچی کنگز پہلی بارپلے آف مرحلے میں داخل نہ ہوسکی، اتوار کو ہونے والے میچوں میں کوئٹہ اور ملتان نےکامیابی سمیٹی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet