تیس جنوری کو ایک سو ستر رنز کا ہدف حاصل کرکے لاہور قلندرز نے کراچی کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا، چوتھے میچ میں بھی فتح کراچی سے ناراض رہی، پشاور زلمی نے کراچی کو نو رنزسے شکست دے دی۔
ہوم گراونڈ پر آخری میچ میں بھی کراچی فتح حاصل نہ کرسکی، اسلام آباد یونائٹڈ نے بیالیس رنزسے کنگز الیون کو شکست دے دی۔ پی ایس ایل کا میلہ لاہور پہنچا، مقام بدلا مگر کراچی کے لیے نتیجہ نہ بدلا، پشاور زلمی نے کنگز کو پچپن رنز سے شکست دے دی۔
قسمت نے بھی ساتھ نہ دیا، فتح کے قریب آ کر بھی کنگز الیون فتح حاصل نہ کر سکے، اسلام آباد سے صرف ایک رنز سے میچ ہار گئے، آٹھویں میچ میں ملتان نے کراچی کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔
نویں میچ میں بلاخر کراچی کنگز نے فتح کا مزا چکھ لیا، بائیس رنز سے لاہور کو شکست دے دی، آخری میچ میں کوئٹہ نے کراچی کنگز کو 23 رنز سے شکست دے دی، یوں دس میچوں میں کنگز الیون صرف ایک میچ میں فتح اپنے نام کر سکی۔