فوکنر نے لیگ سے دستبرداری کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی ہے۔
1/2
I apologise to the Pakistan cricket fans.
But unfortunately I’ve had to withdraw from the last 2 matches and leave the @thePSLt20 due to the @TheRealPCB not honouring my contractual agreement/payments.
I’ve been here the whole duration and they have continued to lie to me.— James Faulkner (@JamesFaulkner44) February 19, 2022
آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پورے وقت کے لیے یہاں موجود رہے ہیں لیکن ان سے بورڈ نے مسلسل جھوٹ بولا جس وجہ سے وہ دلبرداشتہ ہوئے اور لیگ کو چھوڑا۔
فوکنر نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے مدد کرنا چاہتے تھے کیونکہ یہاں بہت زیادہ ینگ ٹیلنٹ ہے اور شاندار کرکٹ فینز ہیں لیکن پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے ان سے برتا جانے والے سلوک نامناسب ہے۔
کرکٹر کا کہنا تھا کہ یقین ہےکہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھتے ہیں۔