کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دیدی

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دیدی
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو ایک اننگز اور 276 رنز سے شکست دیدی۔ جنوبی افریقی ٹیم کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 95 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں ہنری نکولس کے 105 اور ٹام بلنڈل کے 96 رنز کی بدولت 482 رنز بناکر 387 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

پروٹیز ٹیم دوسری اننگز میں بھی ناکام رہی اور 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ٹم ساؤتھی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ میٹ ہنری اور نیل ویگنر کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔

اس طرح کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں کیویز نے پروٹیز کو اننگز اور 276 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ میٹ ہنری کو شاندار بولنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet