پی ایس ایل7: وہاب ریاض سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

وہاب ریاض
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)7 میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض ایچ بی ایل پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

پشاور زلمی کےکپتان اور فاسٹ بولر وہاب ریاض نے اپنے پی ایس ایل کے 75 ویں میچ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز دانش عزیز پی ایس ایل میں وہاب ریاض کا 100 واں شکار بنے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet