پی ایس ایل: پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 207 رنز کا ہدف

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ
پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کے 24ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 24واں میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے، جس کا ٹاس وہاب الیون کے حق میں رہا۔

زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا اور بتایا کہ آج پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی، محمد عمر کی جگہ یاسر خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی اننگز

پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز حضرت اللہ زازئی اور محمد حارث نے کیا، دونوں بلے بازوں نے یونائیٹڈ کے بولرز کی خوب پٹائی کی، اس دوران محمد حارث نے 18 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کر پی ایس ایل کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

پھر 73 کے مجموعی اسکور پر حضرت اللہ زازئی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پشاور زلمی کی دوسری وکٹ 113 رنز پر گری جب محمد حارث 32 گیندوں پر 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی تیسری وکٹ 135 رنز پر اُس وقت گری جب یاسر خان 35 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ 165 کے مجموعی اسکور پر شرفین ردرفورڈ 16 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ بعد ازاں لیام لیونگسٹن 9 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، پھر پشاور زلمی کی چھٹی وکٹ 192 رنز پر اُس وقت گری جب شعیب ملک 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین کٹنگ بغیر کوئی رن بنائے 194 پر پویلین لوٹے۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، محمد حارث 70 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ شعیب ملک 38 اور یاسر خان 35 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کےفہیم اشرف تین، وقاص مقصود نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے بتایا کہ شاداب خان اور ذیشان انجری کے باعث پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں، یونائیٹڈ نے آج ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet