پی ایس ایل 7:آج کراچی کنگز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے

پی ایس ایل 7
پی ایس ایل 7 میں آج کراچی کنگز جیت کی تلاش میں ملتان سلطانز سے ٹکرائے گی، میگا ایونٹ میں کراچی کنگز مسلسل سات میچ ہار چکی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان آج ایک بار پھر مد مقابل آئیں گے، اس سے پہلے میچ میں ملتان سلطانز، کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے…

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 125 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا تھا۔ نشینل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز 7 میچ کھیل کر اپنی جیت کا اکاونٹ ابھی تک نہیں کھول سکی، اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet