اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹسمین ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل کو الوداع کہہ دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹسمین  ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل کو الوداع کہہ دیا
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ایلکس ہیلز نے انڈین پریمیر لیگ میں معاہدہ ہونے پر پاکستان سپر لیگ کو الوداع کہہ دیا ۔ایلکس ہیلز پی ایس ایل 7 کے آئندہ میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

الیکس ہیلز نے ٹوئٹر پر مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کا آئندہ سیزن 2 اپریل سے شروع ہو گا۔ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کے طور پر کھیل رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا۔

گزشتہ روز سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ایک رن سے شکست دے کر پلے آف مرحلے سے باہر کر دیا۔

پی ایس ایل سیون کےپوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرےاور اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے 6، 6 پوائنٹس ہیں جبکہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے اور پشاور زلمی5ویں نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ اگلا میچ 17 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet