پی ایس ایل 7، مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو پی ایس ایل میچز دیکھنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل 7، مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو پی ایس ایل میچز دیکھنے کی اجازت دے دی
 پی ایس ایل 7 کا میدان آج سے شائقین سے مکمل طور پر بھرا ہوگا، لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو پی ایس ایل میچز دیکھنے کی اجازت دے دی۔

ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے لاہور کے 6 مقامات سے اسٹیڈیم تک بس سروس کے اسپیشل روٹس چلیں گے۔ روٹس گڑھی شاہو، آر اے بازار، شاہدرہ، ٹھوکھر نیاز بیگ، شوکت خانم چوک، اسکیم موڑ سے چلائے جارہے ہیں۔

ڈی سی لاہور کے مطابق اسپیشل روٹس 27 فروری تک چلیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet