کراچی کنگزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے.
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر شاداب الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
کراچی کنگز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، این کاک بین اور عامر یامین کی جگہ جارڈن تھامپسن اور میر حمزہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایاگیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے وسیم جونیئر کی جگہ وقاص مقصود ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اوس کی وجہ سے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کوشش کریں گے اچھی بولنگ کرکے یونائیٹڈ کم رنز پر محدود کریں۔