پاکستان سپر لیگ 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کے بعد ان کے مستقبل کے داماد شاہین آفریدی نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کے جلد ٹھیک ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔
Your presence will be missed in the PSL Lala @SAfridiOfficial. You are the Pride of Pakistan for a reason. Get well soon. #HopeNotOut #Forever https://t.co/wSz2thbvmW
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) February 13, 2022
شاہین نے ٹوئٹ میں لکھا کہ لالہ پی ایس ایل میں آپ کی موجودگی کو یاد کریں گے، آپ پاکستان کا فخر ہیں ، جلدی سے ٹھیک ہوجائیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
شاہد آفریدی کےمطابق وہ کوشش کررہے تھے پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرتے لیکن پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہوگئی۔