شاہد آفریدی کی ٹورنامنٹ سے دستبرداری، شعیب اختر نے بھی بیان جاری کر دیا

 شعیب اختر
اتوار کے روز پاکستان سپر لیگ 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوئے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہا تھا کہ پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرتا لیکن پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے شاہد آفریدی کی پی ایس ایل سے دستبرداری پر ان کیلئے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔

شعیب اختر نے آفریدی کی ٹوئٹ پر پیغام لکھا کہ’ آرام کرو لالہ، اس عمر میں یہ عشق نہیں آسان’۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اتوار کے روز ایک ویڈیو پیغام میں پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet