پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں لاہور قلندرز نے فخر اور کامران غلام کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
142 رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے باآسانی 18ویں اوور میں 2وکٹوں پر حاصل کرلیا، کامران غلام 55 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہورقلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 141 رنز بنائے، افتخار احمد 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔