پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔پی ایس ایل سیزن 7 کے مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہیں جس میں آج کا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔
پال اسٹرلنگ کی جگہ انگلش آل راؤنڈر لیام ڈؤسن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کر لیا ہے اور انہیں گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک کے میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر بھاری ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پانچ میچوں میں سے اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میں کامیاب رہا ہے۔
پی ایس ایل سیزن 7 کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ لاہور قلندرز دوسری پوزیشن پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔