شاہین کا غصہ اور رضوان کا پیار، سوشل میڈیا ویڈیو وائرل

شاہین کا غصہ اور رضوان کا پیار، سوشل میڈیا ویڈیو وائرل
پی ایس ایل میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے درمیان دلچسپ لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کر رہے تھے۔

شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کو بال کروا کر انہیں رن آوٹ کرنے کی کوشش کے بعد غصے سے دیکھا۔
محمد رضوان نے شاہین شاہ آفریدی کے غصے کے جواب میں انہیں گلے لگنے کا اشارہ کیا۔ ہنستے ہوئے غصے کا جواب پیار سے دیا۔

محمد رضوان کےاس انداز نے شاہین شاہ کو بھی مسکرانے پر مجبور کر دیا۔

میچ کے اس دلچسپ لمحے کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا۔ شائقین نے محمد رضوان کے انداز کو خوب سراہا

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet