کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز انجری کےباعث پی ایس ایل 7 سےباہر۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بتایا کہ 27 سالہ محمد نواز کو نیوکولر بون فریکچر ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی سے متبادل کھلاڑی کے لیے درخواست دے گی۔
محمد نواز کا شمار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے چار اننگز میں 205 کے اسٹرائیک ریٹ سے 78 رنز بنا رکھے ہیں۔