پی ایس ایل کے اہم مرحلے کے لیے ٹیموں نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔ پاکستان سپر لیگ سیون کے ایکشن سے بھرپور مقابلوں کا دوسرا مرحلہ آج سے لاہور میں سجے گا۔ پی ایس ایل سیون میں قذافی اسٹیڈیم میں بڑا ٹاکرا ہو گا۔ ناقابل…
ملتان سلطانز نے ایونٹ میں اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں اور تمام میچوں میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم نے پانچ میچز میں دو میں کامیابی حاصل کی اور تین میں زلمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دونوں ٹیموں میں باہمی مقابلوں میں ملتان سلطانز کو برتری حاصل ہے۔ موجودہ سیزن کے پانچ میچوں میں چار میں ملتان سلطان نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ میں پشاور زلمی فتح یاب رہا۔
ٹیموں نے گزشتہ روز بھی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ میچوں کیلئے سکیورٹی پلان بھی بنا دیا گیا۔ آٹھ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں۔ سرچ اینڈ سویپ آپریشن بھی کیے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے ٹیموں کی روانگی کے اوقات میں شہری کینال روڈ پر نہ جائیں۔