پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے لاہور میں ہوگا

پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے لاہور میں ہوگا
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے لاہور میں ہوگا۔ پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل سیون کے پہلے مرحلے میں تمام ٹیموں نے پانچ پانچ میچز کھیلے۔ ملتان سلطانز اپنے تمام 5 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے نمبر پر ہے۔لاہور قلندرز تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے، پشاور زلمی پانچویں اور اب تک ایک بھی میچ نہ جیتنے والی کراچی کنگز آخری نمبر پر ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet