آسڑیلیا کے خلاف نعمان علی، ساجدخا ن، سعود شکیل ،شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ بنائے گئے ہیں، جبکہ شان مسعود اورزاہد محمود بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
ریزروکھلاڑیوں میں کامران غلام ، محمد عباس، نسیم شاہ ،سرفرازاحمد اور یاسرشاہ شامل ہیں۔
یاد رہے آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گی اور 5 مارچ کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔