ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر عابد خان نے کرکٹ ٹیمیوں کے لئے تشکیل روٹ کا دورہ کیا اور ڈی آئی جی آپریشنز نے ائیر پورٹ سی نجی ہوٹل تک سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ترجمان آپریشنز ونگ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر عابد خان نے کرکٹ ٹیمیوں کے لئے تشکیل روٹ کا دورہ کیا سی ٹی او منتظر مہدی، ایس پی ڈولفن و دیگر افسران بھی ڈی آئی جی آپریشنز کے ہمراہ موجود تھے۔
متعلقہ افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سیکیورٹی اور ٹریفک انتظاما ت کے بارے میں بریفنگ دی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر عابد خان کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم اور روٹس کی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں اور کھلاڑیوں، شائقین اورآفیشیلز کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائیگی۔
ڈاکٹر عابد خان کا مزید کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹس کی ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔