آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان پر شکرگزار ہوں، وقار یونس

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان پر شکرگزار ہوں، وقار یونس
سابق ہیڈ کوچ وقار یونس آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بہت زیادہ پر جوش ہیں، وقار یونس کہتے ہیں کہ کافی عرصے بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آرہی ہے ۔

انہوں نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام شئیر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت دلچسپ اور مزے دار میچز ہورہے ہیں، انہوں نے دورہ پاکستان پر آسٹریلیں ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
آسٹریلیا 24 سالوں بعد پاکستان کا دورہ کرنے جا رہی ہے، آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گی اور 5 مارچ کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet