این سی اوسی نے کرکٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا، 15 فروری کو لاہور میں 50 فیصد شائقین کو پی ایس ایل میچز دیکھنے کی اجازت ہوگی۔16 فروری سے مکمل ویکسین لگوانے والے 100 فیصد شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔
وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو 15 فروری کو لاہورمیں 50 فیصد شائقین کے ساتھ میچز کرانے کی اجازت دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل7 :دوسرے مرحلے کے لیے ٹیمیں آج لاہور پہنچیں گی
15 فروری تک مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو ہی سٹیڈیم میں داخلہ ملے گا، 16 فروری کے بعد سٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین کی اجازت ہوگی۔ شائقین کے سٹیڈیم میں داخلے کے لیے ویکسینیشن کولازمی قرار دیا گیا ہے۔ 12 سال سے کم عمرکے بچوں کو بغیر ویکسین لگوائے سٹیڈیم لایا جاسکے گا۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پربیرون ملک سے آنے والوں کےلیےریپڈ ٹیسٹ کی شرط 8 فروری سے ختم ہوجائےگی۔ بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والوں اور ویکسین نہ لگوانے والوں کا ریپڈ ٹیسٹ جاری رہے گا۔