پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے ایکشن سے بھرپور مقابلوں کا آج کراچی میں آخری میچ ہوگا۔ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں اہم میچ میں آج شام ساڑھے سات بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستان سپر لیگ میں سپر مقابلے جاری ہیں، کراچی میں ٹورنامنٹ کا آخری روز ہے، ایونٹ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
لاہور قلندرز نے ایونٹ میں ابھی تک چار میچز کھیلے ہیں، تین میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہی ہے، چار میچز میں صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔
دونوں ٹیموں میں باہمی پانچ مقابلوں میں لاہور قلندرز کا پلڑا بھاری ہے، لاہور قلندرز نے چار میں کامیابی حاصل لی جبکہ ایک میں کوئٹہ کی ٹیم فتحیاب رہی۔