تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 کے 13ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو باآسانی 57 رنز سے شکست دی، ٹم ڈیوڈ کو پی ایس ایل کی دوسری تیز ترین نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بولنگ اچھی نہیں کی فیلڈنگ میں بھی کیچز ڈراپ کیے، اچھی فیلڈنگ ہوگی تو رنز بچیں گے، ایک کیچ پورا میچ تبدیل کردیتا ہے۔
زلمی کے کپتان نے کہا کہ ہمیں اپنی فیلڈنگ اور بولنگ پر کام کرنے کی ضرورت ہے، آئندہ میچز میں کوشش کریں گے کہ غلطیوں پر قابو پاکر کامیابی حاصل کریں۔
واضح رہے کہ وہاب ریاض کے آخری اوور میں 24 رنز بنے تھے، خوشدل شاہ نے وہاب ریاض کو آخری اوورز میں تین چھکے مارے اور 7 گیندوں پر 21 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم مسلسل پانچ میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم دو کامیابیوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔