نظر ثانی شیڈول کے تحت اب ٹیسٹ سیریز کا آغاز کراچی کے بجائے راولپنڈی میں ہوگا اور اسی وینیو پر ہی تمام 4 وائٹ بال میچز کھیلے جائیں گے۔
فنچ نے کہاکہ بطور پلیئر میں وائٹ بال میچز کیلیے پاکستان جانے کا مزید انتظار نہیں کرسکتا، یہ دنیا کا وہ مقام ہے جوطویل عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم رہا، جب پاکستان ایک کرکٹنگ قوم کے طور پر اْبھرے تو کھیل بہت ہی بہتر پوزیشن میں ہوتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں دنیا بھر میں کرکٹ کو استحکام دینے کیلیے سب کچھ کرنا چاہیے، اگر ہم ایسا نہیں کر سکے تو کھیل کو ہی نقصان پہنچے گا،جہاں تک میں جانتا ہوں سیریز کے لیے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل مضبوط ترین اسکواڈ دستیاب ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے دورئہ پاکستان کیلیے ٹیسٹ اور وائٹ بال اسکواڈز کا اعلان جلد متوقع ہے۔ اس سے قبل ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز بھی واضح کرچکے کہ انھیں ریڈ بال سیریز میں بہترین کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہوگا۔
انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ چند کھلاڑیوں کواب بھی کچھ تحفظات ہیں جنھیں دور کرنے کی کوشش ہورہی ہے، اگر کسی نے ٹور سے انکار کیا تو اس کے فیصلے کا احترام کیا جائے گا۔