حارث روف نے موجودہ دور میں دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فاسٹ باولر بننے کی ٹھان لی، لاہور قلندرز کے فاسٹ باولر نے پی ایس ایل کی 7 سالہ تاریخ میں سب سے تیز گیند کروانے کا اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ای ایس 7 کے میچ میں لاہور قلندرز کے حارث روف نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔
لاہور قلندرز کے پیسر کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں 153.8 کلومیٹر فی گھنٹا یا 95.57 میل فی گھنٹا کی رفتا سے گیند کروائی گئی جو پی ایس ایل 7 کی تاریخ میں کسی بھی فاسٹ باولر کی جانب سے کروائی گئی تیز ترین گیند ہے۔
اس سے قبل حارث روف نے پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران 152.5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی تھی ۔
حارث روف نے اسی سیزن میں ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں 149.4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی گیند کروا چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ حارث روف، شاہین شاہ آفریدی اور زمان خان کی شاندار گیند بازی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو 8 رنز سے شکست دی۔