کینبرا: آسٹریلیا کے سابق کپتان اور بہترین بلے باز رکی پونٹنگ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے سابق کپتان اور ماضی میں ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہونے والے اسٹائلش بیٹر رکی پونٹنگ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی۔
رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لیے ترقی کی کوئی حد نہیں ہے اور یہ صرف وقت کی بات ہے۔ میں پہلے بھی سمجھتا تھا بابر اعظم یا تو ٹیسٹ کا نمبر ون بیٹر بنے گا یا پھر یقینی طور پر اس نمبر کو چیلنج کرے گا۔