وزیراعظم کے متعلق توہین آمیز بیانات، رشید الحسن پر 10 سال کی پابندی عائد

 وزیراعظم کے بارے میں توہین آمیز بیانات
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپئن رشید الحسن پر 10 سال کی پابندی عائد کردی۔ رشید الحسن نے وزیراعظم پاکستان کے بارے میں توہین آمیز بیانات دیے تھے جس پر حکومت نے ان کے خلاف سخت نوٹس لیا تھا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہےکہ رشید الحسن نے پی ایچ ایف کے بھجوائےگئے شوکاز کا جواب نہیں دیا اور ان پر پابندی حکومت کی ہدایات پر لگائی گئی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے بھی رشید الحسن پر پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رشید الحسن کے ریمارکس کا حکومت کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet