پی ایس ایل; آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا مقابلہ ہوگا

آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی
پی ایس ایل میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیموں نے اب تک ایک ایک میچ جیت رکھا ہے۔ میچ کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

شاہد آفریدی بھی کورونا نیگیٹو آنے کے بعد کوئٹہ کی ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں۔ آج کے میچ میں ان کی شمولیت کا امکان ہے۔

پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 میچ کھیلے ہیں، ایک میچ میں اسے شکست ہوئی جب کہ ایک میں کامیابی ملی، پوائنٹس ٹیبل پر ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 3 میچ کھیلے ہیں، دو میچوں میں کوئٹہ کو شکست ہوئی جب کہ ایک میچ میں کامیابی ملی، پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ کا چوتھا نمبر ہے۔

پی ایس ایل میں اب تک دونوں ٹیمیں 13 بار مد مقابل آئی ہیں۔ 6 میچوں میں اسلام آباد کی ٹیم فاتح رہے جب کہ 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کامیابی حاصل کی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet