کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر فٹ

محمد عامر
محمد عامر آج ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا۔

ہمسٹرنگ انجری کا شکار محمد عامر نے پی ایس ایل سیزن سیون کا ایک بھی میچ نہیں کھیلا ہے۔

کراچی کنگز اپنا چوتھا میچ 4 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی تاہم اب اس حوالے سے امکان ہے کہ محمد عامر زلمی کے خلاف میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ کراچی کنگز کو مسلسل تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، مسلسل تیسری ناکامی سے دوچار ہونے والی کراچی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سب سے آخر میں ہے اور یہ وہ واحد ٹیم ہے جو اب تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet