پی ایس ایل میں اب تک دونوں ٹیمیں 9 بار مدمقابل آئیں۔ پانچ میچوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ جب کہ چار میں ملتان سلطانز کی ٹیم کامیاب رہی ہے۔
پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز نے اب تک تین میچ کھیلے ہیں اور تینوں جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن اپنے نام کی ہے۔
دوسری طرف اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ایک میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے جب کہ لاہور قلندرز تیسرے نمبر پر ہیں۔
پشاور زلمی کا پانچواں اور کراچی کنگز کا چھٹا نمبر ہے۔ کراچی کنگز کی ٹیم ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکی۔ کپتان بابر اعظم کی قیادت میں کراچی کو اپنے تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ٹیگز :اسلام آباد یونائیٹڈپاکستان سپر لیگپی ایس ایلملتان سلطانز