رافیل نڈال نے آسٹریلین اوپن جیت کر تاریخ رقم کردی

رافیل نڈال
ٹینس کی دنیا میں تاریخ رقم ہوگئیم، اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے آسٹریلین اوپن جیت کر تاریخ میں اپنا نام لکھوا لیا۔

اسپین کے رافیل نڈال نے آسٹریلین اوپن جیت کر تاریخ رقم کردی، نڈال 21 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ راجر فیڈرر اور جوکووچ کو پیچھے چھوڑ دیا، آسٹریلن اوپن اور رافیل نڈال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

اسپینش اسٹار 21 واں گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے ٹینس کی دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور سربیا کے نواک جوکووچ بیس بیس بار گرینڈ سلام ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

آسٹریلین اوپن کے فائنل میں نڈال نے روس کے ڈینیئل میدویدیف کو شکست سے دو چار کیا۔ نڈال نے پہلے دو سیٹ ہارنے کے بعد اگلے تین سیٹس میں روسی ٹینس اسٹار کو ہرا کر ٹائٹل اپنا نام کیا۔ ان کی کامیابی کا اسکور چھ چار، چھ چار اور سات پانچ رہا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet