کورونا وائرس: بھارت میں وبا کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر شہروں کے درمیان دیواریں تعمیر کروا دی گئیں

 شہروں کے درمیان دیواریں تعمیر
جنوبی انڈیا کی ریاست تمل ناڈو کے ایک ضلع میں کووڈ 19 کے پھیلا کو روکنے کے لیے ہمسائیہ ریاست آندھرا پردیش سے ملحقہ سرحد پر دیواریں تعمیر کی گئی ہیں۔

بھارتی ریاست کے مطابق تمل ناڈو کے ویلور ضلع اور آندھرا پردیش کے چٹور ضلع کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت کو روکنے کے لیے سرحد کے ساتھ ہی دو داخلی اور خارجی راستوں پر تقریبا 5، 5 فٹ لمبائی کی دیواریں کھڑی کی گئیں۔ضلع ویلور کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد تارکین وطن مزدوروں کے داخلے کی جانچ پڑتال کرنا ہے جو بعض اوقات جائز اجازت نامے کے بغیر ہی ریاست میں داخل ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا چونکہ مرکزی بارڈر کراسنگ پر شناخت ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اسی لیے کچھ لوگ دور دراز کے مقامات پر ایسی جگہوں کا استمال کرتے ہیں جن کے بارے میں کم لوگوں کو علم ہو۔کچھ حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دونوں ریاستوں کے مابین گاڑیوں کی آمدورفت کو روکنے کے لیے یہ دیواریں ایک عارضی اقدام ہے۔‎

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet