ویکسین نہیں لگواوں گا، جوکووچ کی دبئی ٹورنامنٹ کھیلنے کی تیاری

ویکسین نہیں لگواوں گا، جوکووچ کی دبئی ٹورنامنٹ کھیلنے کی تیاری
آسٹریلین اوپن میں ویکسین نہ لگوانے پر باہر ہوجانے والے سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ اب اے ٹی پی دبئی ٹینس ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔ٹینس کو کور کرنے والے صحافیوں نے 21 سے 26 فروری تک دبئی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں کھلاڑوں کی ایک لیکڈ فہرست سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں جوکووچ کا نام بھی شامل ہے۔

جس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ دبئی میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے آسٹریلین حکومت نے ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا تھا، اور اب فرانس نے بھی یہی شرط عائد کر دی ہے۔

فرانس میں فرنچ اوپن کا انعقاد 22 مئی سے 5 جون کو ہونا ہے، اور ان کی حکومت نے بھی واضح کر دیا ہے کہ ویکسین کے بغیر کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یاد رہے 9 بار آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ جیتنے والے نواک جوکووچ کا ویزا 6 جنوری کو منسوخ کیا گیا تھا، جس کے خلاف بعد انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں مقدمہ جیتا تھا تاہم امیگریشن وزیر کے مطابق ویزا منسوخ کرنا عوامی مفاد میں تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet